ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے ڈی ایس باغیوں سے مصالحت ناممکن: کمار سوامی

جے ڈی ایس باغیوں سے مصالحت ناممکن: کمار سوامی

Thu, 18 Aug 2016 12:36:43    S.O. News Service

بنگلورو17؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کی نافرمانی کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے آٹھ باغی اراکین اسمبلی کو پارٹی میں دوبارہ واپس لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے رام نگرم میں بتایاکہ پارٹی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے بہت جلد وہ کچھ سخت فیصلے لینے والے ہیں۔پارٹی کے باغی اراکین اسمبلی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ دینے کے امکان کو خارج از بحث قرار دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ یہ امیر اراکین اسمبلی پارٹی میں بغاوت کو ہوا دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کی طر ف سے کچھ بھی کہا جائے اس کی پرواہ وہ کرنے والے نہیں ہیں۔ پچھلے 50سال کے دوران جنتا پریوار نے ریاست کیلئے بہت کچھ کیا ہے ، آنے والے دنوں میں بھی جنتا دل(ایس) ریاست میں اپنے طور پر پنپے گی اور عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ پارٹی کی بقا کیلئے ان امیر اراکین اسمبلی کی ہمدردی اور ترس کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کمار سوامی نے اشارہ دیا کہ عنقریب تمام باغی اراکین اسمبلی کو پارٹی سے بے دخل کیا جا ئے گا۔ 


Share: